السلام علیکم !
موبائل دور جدید کی ایک ایسی ضرورت ہے جو زندگی کا حصہ بن چکی ہے ، آج کے اس جدید دور میں موبائل فون نے جہاں کئی سہولتیں فراہم کی ہیں وہیں اپنی اہمیت سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا ہے ۔ یہ بلاگ اسے سلسلے میں بنایا گیا ہے تاکہ آپ کو موبائل فون اور ان کی قیمتوں کے بارے میں اپنی قومی زبان اردو میں جاننے کا موقعہ مل سکے کیونکہ موبائل فون کے بارے میں معلومات انٹرنیٹ پر انگریزی ہی میں مہیا کی جاتی ہیں ۔ اس لیئے کافی لوگوں کو انگریزی سمجھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے لہٰذا آپ اس بلاگ پر آنے والے نئے موبائل فون کی قیمتوں کے بارے میں آسانی کے ساتھ جان سکتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ چھوٹی سی کوشش آپ کو ضرور پسند آئے گی ، اور آپ ہماری اس کاوش کو پسند کریں گے ۔
اگر آپ بھی موبائل فون کے بارے میں ہمارے ساتھ لکھنے میں تعاون کرنا چاہیں تو ہم آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔
شکریہ
0 تبصرے:
Post a Comment
اگر آپ کے کمپیوٹر میں اردو سپورٹ موجود نہیں تو آپ ذیل میں بنے باکس میں اپنا تبصرہ تحریر کریں اور پھر اسے یہاں سے کاپی کرکے نیچے کمنٹ ( تبصرہ ) باکس میں پیسٹ کریں اور اس کے بعد شائع کردیں۔براہ مہربانی تبصرہ اردو میں ہی کرنے کی کوشش کریں۔