اشتہارات

Ads

Sunday, May 13, 2012

نوکیا دو موبائل پاکستان سے متعارف کروائے گا

نوکیا عالمی برانڈ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان سے اپنے دو نئے موبائل فون متعارف کروائے گا۔موبائل فون متعارف کروانے کی تقریب 15 مئی 2012 کو منعقد کی جائے گی ۔ اس تقریب میں ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے افراد اور بلاگرز وغیرہ کے علاوہ دیگر غیر ملکیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ یہ پاکستان کے لیئے خوش آئند بات ہے کہ پہلی بار کوئی عالمی موبائل کمپنی پاکستان سے اپنے دو موبائل عالمی سطح پر متعارف کروائے گی ۔
نوکیا نے یہ فیصلہ پاکستان میں نوکیا موبائل کی بڑھتی ہوئی پسند کی وجہ سے کیا ہے ۔ نوکیا کمنی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو عالمی سطح پر اچھے انداز میں دکھانا چاہتا ہے ۔ اور نوکیا مزید ایسے اقدامات بھی کرے گا جس سے پاکستان دنیا میں اچھے انداز میں سامنے آئے ۔
نوکیا اپنے موبائل دنیا بھر میں متعارف کرواتا ہے ، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ نوکیا پاکستان سے اپنے موبائل متعارف کروائے گا۔نوکیا کی جانب سے اطلاعات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دو موبائل فون کا ماڈل کیا ہے اور یہ کس قسم کے ہوں گے ۔
پاکستان کے لیئے یہ باعث فخر بات ہے کے عالمی سطح پرنوکیا اپنے دو موبائل پاکستان سے متعارف کروائے گا ۔ ہم آئندہ بھی امید کرتے ہیں کہ نوکیا اور دیگر موبائل فون کمپنیاں پاکستان کو عالمی سطح پر اچھا دکھانے کے لیئے مزید اقدامات کریں گی ۔
تازہ اطلاعات کے مطابق تقریب لاہور میں منعقد کی جانی تھی لیکن سیکورٹی کے معاملات کی وجہ سے کراچی منتقل کردی گئی ہے ۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اگر آپ کے کمپیوٹر میں اردو سپورٹ موجود نہیں تو آپ ذیل میں بنے باکس میں اپنا تبصرہ تحریر کریں اور پھر اسے یہاں سے کاپی کرکے نیچے کمنٹ ( تبصرہ ) باکس میں پیسٹ کریں اور اس کے بعد شائع کردیں۔براہ مہربانی تبصرہ اردو میں ہی کرنے کی کوشش کریں۔