اشتہارات

Ads

Friday, April 13, 2012

چند ضروری معلومات

موبائل فون میں ایسی بے شمار چیزیں اور سہولیات میسر ہوتی ہیں جن سے ایک عام آدمی نابلد ہوتا ہے۔عام آدمی سے مراد وہ لوگ ہیں جو موبائل فون کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔انہی سہولیات کے بارے میں آپ کو آگاہ رکھنے کے لیئے یہ تحریر لکھی جارہی ہے ، اس تحریر میں موبائل فون کے اندر موجود ضروری ایپلیکشن ، سہولیات اور دیگر اشیا کے بارے میں بیان کیا جائے گا۔
نیچے ضروری ایپلیکشن اور سہولیات کے بارے میں مختصراً بیان کیا جارہا ہے۔
1 :- ایم ایم ایس
ایم ایم ایس سے ملٹی میڈیا میسیجنگ سروس بنتا ہے۔آپ اس سہولت کے ذریعے کوئی ویڈیو کلپ یا تصویر اٹیچ کرکے دیگر ایم ایم ایس صارفین کو بھیج سکتے ہیں بذریعہ موبائل فون۔اس سہولت کے ذریعے آپ کسی بھی ایم ایم ایس صارف کو پیغام ارسال کرسکتے ہیں۔
2 :- آئی ایم
آئی ایم سے بنتا ہے انٹر نیٹ میسیجنگ جو دو یا اس سے زیادہ افراد کے درمیان رابطہ قائم کرسکتا ہے۔یہ ایک انٹرنیٹ چیٹ ہے جو مختلف افراد کے درمیان ایک ساتھ رابطہ کرنے کا باعث ہے۔
3 :- جاوا ایپلیکشن
یہ ایک اییپلیکشن ہے جو کہ آج کے جدید دور میں آنے والے تقریباً تمام موبائل فون میں انسٹال ہوتی ہے۔اس کے ذریعے موبائل فون میں گیمز ، مختلف ایپلیکشن اور تمام ضروری ایپلیکشن اسٹال کی جاسکتی ہیں۔یہ ایپلیکشن تقریباً ہر موبائل میں موجود ہوتی ہے۔
4 :- اینڈرائیڈ
اینڈرائیڈ موبائل فون کے لیئے ایک آپریٹنگ سسٹم ہے جو کہ گوگل کی جانب سے لانچ کیا گیا۔یہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کمپیوٹر میں استعمال ہوتا ہے۔آج کے ہر نئے اسمارٹ فون اور دیگر فون میں اینڈرائیڈ کا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیا جانے لگا ہے۔
5 :- یو ایس بی
یو ایس بی کا مطلب ہے ” یونیورسل سیریل بس “ یعنی یہ ایک بس ہے جو ڈیٹا کو محفوظ بناتی ہے۔یہ سہولت موبائل میں ہونے سے مراد یہ ہے کہ موبائل میں یو ایس بی پورٹ کی جگہ ہے جس کے ذریعے آپ ڈیٹا کو منتقل کرسکتے ہیں۔اس سہولت میں یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر موبائل جس میں یہ سہولت موجود ہو اس کے اندر یو ایس بی کو لگایا جا سکے ، اس سے مراد یہ بھی ہے کہ موبائل کی کیبل کے ذریعے بھی آپ ڈیٹا منتقل کرسکتے ہیں۔
6 :- کورٹی QWERTY کی پیڈ یا کی بورڈ
کورٹی کی بورڈ یا کی پیڈ سے مراد ہے کہ موبائل فون میں کمپیوٹر کی بورڈ جیسا کی پیڈ موجود ہے۔اس کی پیڈ کو کورٹی کی پیڈ یا کی بورڈ کہا جاتا ہے۔
7 :- جی پی آر ایس
جی پی آر ایس کا مطلب ہے ” جنرل پیکٹ ریڈیو سروس “ ۔ یہ سہولت کسی بھی تار کے بغیر انٹرنیٹ ، ایم ایم ایس ، ویپ ، ٹیکسٹ میسیجنگ اور دیگر سہولیات کو فراہم کرتی ہے۔یہ سہولت عام طور پر 2جی 3جی موبائل فون میں ہوتی ہے۔

اس تحریر میں چند سہولیات کے بارے میں بیان کیا گیا ہے ، امید ہے آپ کو یہ کاوش پسند آئے گی۔اپنی قیمتی رائے ضرور دیں۔

4 comments:

  1. تھوڑا سا ۲جی ۳جی اور ایج کے بارے میں بھی لکھ دیں۔

    ReplyDelete
  2. نوکیا ای 71 کیلئے اردو فاونٹ مل سکتا ہے ؟

    ReplyDelete
  3. اسلام علیکم
    جناب میں نے کچھ عرصہ قبل "سوفٹ کی پیڈ" کو اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کیا تھا میں اس کے ذریعے فیس بُک اور ٹوئیٹر پر اردو میں لکھتا تھا مگر گزشتہ کچھ دنوں سے یہ مسئلہ ہو رہا ہے کہ جب میں اردو الفاظ کے ساتھ انگریزی حروف تہجی لکھتا ہوں تو اُس تحریر کے الفاظ گڈمڈ ہو جاتے ہیں یعنی اردو اور انگریزی حروف تہجی کے الفاظ دائیں بائیں ہوجاتے ہیں
    امید ہے کہ آپ اِس مسئلہ حل عنایت فرمائیں گے
    شکریہ

    ReplyDelete