اشتہارات

Ads

Friday, June 8, 2012

نوکیا 103

نوکیا کی جانب سے پہلا کم قیمت نوکیا موبائل جس کا ماڈل 103 ہے حال ہی میں متعارف کروایا گیا ہے۔نوکیا کو پاکستان میں قابل اعتبار کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے ، لیکن گزشتہ چند سالوں میں چائنا موبائل نے سستے موبائل فون پاکستان میں متعارف کروائے تو نوکیا موبائل کی خرید میں کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن اب نوکیا اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیئے کم قیمت موبائل متعارف کروانے پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔اس موبائل میں بنیادی فیچر بھی شامل کیئے گئے ہیں۔

قیمت :- 1500 پاکستانی روپے

خصوصیات :-
  • 1.36 انچ اسکرین
  • ایف ایم ریڈیو
  • لاؤڈ اسپیکر
  • گیمز شامل کیئے گئے ہیں
  • 11 گھنٹے تک کا ٹاک ٹائم
  • ایم پی تھری رنگ ٹونز
  • ایس ایم ایس کی سہولت
  • ٹارچ کی سہولت ہے
  • فون بک میں 500 نمبر محفوظ کرنے کی جگہ ہے
  • 76.6 گرام وزن

سرچ انجن کی تلاش کے لیئے :-
  • نوکیا
  • نوکیا 103
  • نوکیا موبائل 103
  • نوکیا پاکستان
  • nokia 103
  • nokia
  • nokia mobile 103
  • nokia pakistan
  • price in pakistan
  • قیمت پاکستان میں

Wednesday, June 6, 2012

نوکیا 110

نوکیا 110 عام استعمال کے لیئے بہترین موبائل ہے۔نوکیا 110 کا وزن 80 گرام ہے۔موبائل کی اسکرین کا سائز 1.8 انچ ہے۔جی پی آر ایس اور بلو ٹوتھ کی سہولت شامل کی گئی ہے۔جاوا ایپلکشن انسٹال ہے۔ایف ایم ریڈیو بھی شامل ہے۔کیمرا بھی شامل ہے۔فون بک میں 1000 نمبر محفوظ کرنے کی سہولت ہے۔اس موبائل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ موبائل پاکستان سے متعارف کروایا گیا ہے۔

قیمت :- 3950 پاکستانی روپے

خصوصیات :-
  • 80 گرام وزن
  • 1.8 انچ اسکرین
  • کیمرا شامل ہے
  • جاوا اپلکشن کی سہولت ہے
  • لاؤڈ اسپیکر کی سہولت
  • فون بک میں ایک ہزار نمبر محفوظ کرنے کی جگہ
  • 32 جی بی تک میموری کارڈ انسٹال کرنے کی سہولت
  • جی پی آر ایس کی سہولت
  • دو سم انسٹال کرنے کی سہولت موجود
  • بلوٹوتھ اور گیمز وغیرہ شامل ہیں
  • ایم پی تھری اور ایم پی فور پلیئر کی سہولت
  • ایف ایم ریڈیو شامل ہے
  • ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس ، ای میل اور آئی ایم کی سہولت
  • 10 گھنٹے 30 منٹ تک کا ٹاک ٹائم
  • انٹر نیٹ استعمال کرنے کی خاص سہولت




سرچ انجن کی تلاش کے لیئے:-

  • نوکیا
  • نوکیا 110 پاکستان
  • نوکیا 110
  • قیمت پاکستان میں
  • اردو موبائل تحاریر
  • نوکیا پاکستان سے متعارف کروائے گا
  • nokia 110
  • nokia
  • nokia 110 pakistan
  • price in pakistan
  • nokia introduce mobile from pakistan

Sunday, May 13, 2012

نوکیا دو موبائل پاکستان سے متعارف کروائے گا

نوکیا عالمی برانڈ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان سے اپنے دو نئے موبائل فون متعارف کروائے گا۔موبائل فون متعارف کروانے کی تقریب 15 مئی 2012 کو منعقد کی جائے گی ۔ اس تقریب میں ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے افراد اور بلاگرز وغیرہ کے علاوہ دیگر غیر ملکیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ یہ پاکستان کے لیئے خوش آئند بات ہے کہ پہلی بار کوئی عالمی موبائل کمپنی پاکستان سے اپنے دو موبائل عالمی سطح پر متعارف کروائے گی ۔
نوکیا نے یہ فیصلہ پاکستان میں نوکیا موبائل کی بڑھتی ہوئی پسند کی وجہ سے کیا ہے ۔ نوکیا کمنی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو عالمی سطح پر اچھے انداز میں دکھانا چاہتا ہے ۔ اور نوکیا مزید ایسے اقدامات بھی کرے گا جس سے پاکستان دنیا میں اچھے انداز میں سامنے آئے ۔
نوکیا اپنے موبائل دنیا بھر میں متعارف کرواتا ہے ، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ نوکیا پاکستان سے اپنے موبائل متعارف کروائے گا۔نوکیا کی جانب سے اطلاعات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دو موبائل فون کا ماڈل کیا ہے اور یہ کس قسم کے ہوں گے ۔
پاکستان کے لیئے یہ باعث فخر بات ہے کے عالمی سطح پرنوکیا اپنے دو موبائل پاکستان سے متعارف کروائے گا ۔ ہم آئندہ بھی امید کرتے ہیں کہ نوکیا اور دیگر موبائل فون کمپنیاں پاکستان کو عالمی سطح پر اچھا دکھانے کے لیئے مزید اقدامات کریں گی ۔
تازہ اطلاعات کے مطابق تقریب لاہور میں منعقد کی جانی تھی لیکن سیکورٹی کے معاملات کی وجہ سے کراچی منتقل کردی گئی ہے ۔

نوکیا X2-05

نوکیا X2-05 تیز ترین موبائل فون ہے ۔ اس موبائل فون میں 1000 سے زیادہ ایپلکشن کی سہولت ہے ۔ اس موبائل کی شکل وغیرہ بھی بہترین انداز میں بنائی گئی ہے ۔ موبائل فون میں موجود انٹرنیٹ براؤزر بھی تیز ترین ہے ۔ نوکیا X2-05 خاص طور پر موسیقی کے شوقین کے لیئے بہترین ہے ۔ موبائل فون کی اسکرین 2.2 انچ ہے ۔ موبائل فون میں کیمرا نہیں ہے ۔ بلو ٹوتھ شامل ہے ۔ جاوا ایپلکشن موجود ہے ۔ ایف ایم ریڈیو شامل ہے ۔ لاؤڈ اسپیکر کی سہولت ہے ۔ موبائل فون کا ٹاک ٹائم 7 گھنٹے 25 منٹ ہے ۔ ایم پی فور اور ایم پی تھری پلیئر کی سہولت موجود ہے ۔ ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس ، ای میل ، آئی ایم کی سہولت ۔ میموری کارڈ کی سہولت ہے اور آپ تقریباً 32 جی بی میموری کارڈ انسٹال کرسکتے ہیں ۔

قیمت :- 5000 پاکستانی روپے

خصوصیات :-

  • 87.8 گرام وزن
  • 2.2 پکزل اسکرین
  • بلو ٹوتھ کی سہولت
  • ایم پی فور اور ایم پی تھری پلیئر کی سہولت
  • 7 گھنٹے 25 منٹ تک کا ٹاک ٹائم
  • جاوا ایپلکشن انسٹال ہے
  • ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس ، ای میل اور آئی ایم کی سہولت
  • ایف ایم ریڈیو کی سہولت موجود
  • لاؤڈ اسپیکر کی سہولت موجود
  • 32 جی بی میموری کارڈ انسٹال کرنے کی سہولت
  • ویب 2.0 اور ایکس ایچ ٹی ایم ایل براؤزر
  • 1000 ایپلکشن انسٹال کرنے کی سہولت
  • موسیقی سننے والوں کے لیئے بہترین موبائل
  • جی پی آر ایس کی سہولت



سرچ انجن کی تلاش کے لیئے :-
  • نوکیا
  • نوکیا ایکس 2 05
  • ایکس
  • نوکیا موبائل پاکستان
  • Nokia x2-05
  • X2-05
  • Nokia Mobile Pakistan
  • Mobile
  • موبائل فون

Saturday, May 5, 2012

وائس موبائل وی 630

وائس موبائل وی 630 ایک سادہ موبائل ہے یہ عام استعمال کے لیئے بہترین ہو سکتا ہے۔اس موبائل کا وزن 90 گرام ہے۔موبائل کی اسکرین کا سائز 2.4 انچ ہے۔بلو ٹوتھ کی سہولت ہے۔موبائل میں کیمرا بھی شامل ہے۔آپ اس موبائل پر ایف ایم ریڈیو بھی سن سکتے ہیں۔موبائل کا ٹاک ٹائم 3 گھنٹے ہے۔

قیمت :- 6300 پاکستانی روپے

خصوصیات :-

  • 90 گرام وزن
  • 2.4 انچ اسکرین
  • بلوٹوتھ کی سہولت
  • ایف ایم ریڈیو موجود
  • کیمرا شامل
  • ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کرنے کی سہولت
  • جاوا اپلکشن موجود ہے
  • فون بک میں 1000 نمبر محفوظ کرنے کی جگہ
  • میموری کارڈ انسٹال کرنے کی سہولت
  • لاؤڈ اسپیکر کی سہولت
  • گیمز کی سہولت

سرچ انجن کی تلاش کے لیئے :-
  • وائس موبائل
  • وائس موبائل وی 630
  • وائس
  • وائس موبائل وی 630 کی پاکستانی قیمت
  • Voice mobile V630
  • mobile V630
  • Voice
  • V630
  • وی 630

Friday, April 27, 2012

ایچ ٹی سی ون ایکس

ایچ ٹی سی ون ایکس ایک نہایت ہی شاندار بڑی اور ٹچ اسکرین کے ساتھ موبائل ہے۔یہ ایک اسمارٹ فون ہے۔یہ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے ، ویڈیو دیکھنے اور گیم وغیرہ کھیلنے کے لیئے بہترین موبائل ہے۔اس کی اسکرین کا سائز 4.7 انچ ہے۔اس موبائل کا وزن 130 گرام ہے۔اس موبائل میں تمام بہترین فیچرز میسر ہیں۔اس موبائل میں اینڈ رائیڈ آئس کریم سینڈ ویچ انسٹال ہے۔ایک جی بی ریم ہے۔گیمز ، بلو ٹوتھ ، ایف ایم ، جی پی آر ایس وغیرہ کی سہولت دستیاب ہے۔اس موبائل میں جاوا ایپلکشن کی سہولت ہے۔لاؤڈ اسپیکر موجود ہے۔وائی فائی کی سہولت میسر ہے۔ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس ، ای میل اور آئی ایم وغیرہ کی سہولت ہے۔اس موبائل کا کیمرا 3264x2448 پکزل ہے۔ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔اس موبائل میں میموری کارڈ کی سہولت نہیں ہے لیکن اس موبائل میں 32 جی بی تک ڈیٹا کی جگہ ہے جس میں آپ تقریباً 26 جی بی کے قریب استعمال کرسکتے ہیں۔یہ موبائل مئی 2012 تک پاکستان کی مارکیٹ میں دستیاب ہوجائے گا۔

قیمت :- 60000 پاکستانی روپے

خصوصیات :-
  • 4.7 انچ بڑی اسکرین
  • ٹچ سنسر کی سہولت
  • 130 گرام وزن
  • 3264x2448 پکزل کیمرا
  • ایچ ڈی ریکارڈنگ کی سہولت
  • ایف ایم ریڈو موجود
  • جاوا اپلکشن موجود
  • بلوٹوتھ ، گیمز ، جی پی آر ایس وغیرہ شامل ہیں
  • وائی فائی کی سہولت
  • لاؤڈ اسپیکر موجود
  • گوگل ، یوٹیوب ، فیس بک وغیرہ موجود
  • ڈاکیومنٹ دیکھنے اور ترمیم کرنے کی سہولت
  • ایچ ٹی ایم ایل ، ایڈوبی فلیش براؤزر
  • ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس ، ای میل اور آئی ایم وغیرہ کی سہولت
  • ایم پی تھری اور ایم پی فور پلیئر موجود
  • اینڈ رائیڈ آئس کریم سینڈوچ آپریٹنگ سسٹم انسٹال
  • ایک جی بی ریم
  • 26 جی بی ڈیٹا محفوظ کرنے کی جگہ


سرچ انجن کی تلاش کے لیئے :-
  • ایچ ٹی سی
  • ایچ ٹی سی موبائل ون ایکس
  • ایچ ٹی سی موبایل
  • قیمت
  • پاکستانی روپے
  • پاکستان میں
  • HTC One X
  • HTC
  • htc mobile
  • htc one x price in pakistan
  • price in pakistan
  • price

Monday, April 23, 2012

کیو موبائل ای 125

کیو موبائل ای 125 میں سادہ بہترین میموری کارڈ کے ساتھ موبائل ہے۔یہ موبائل میوزک سننے کے لیئے بہترین ہے۔اس موبائل میں بہترین ایم پی تھری پلیئر موجود ہے۔اس کیو موبائل میں ایف ایم ریڈیو ریکارڈنگ کے آپشن کے ساتھ میسر ہے۔موبائل کا وزن 55 گرام ہے۔میموری کارڈ کی سہولت ہے آپ اس موبائل میں 16 جی بی تک کا میموری کارڈ انسٹال کرسکتے ہیں۔فون بک میں ایک ہزار نمبرز محفوظ کرنے کی جگہ اس کے علاوہ ایک ہزار ہی ایس ایم ایس محفوظ کرنے کی جگہ بھی ہے۔یہ موبائل سستہ اور بہترین ہے۔

قیمت :- 1950 پاکستانی روپے

خصوصیات :-
  • 55 گرام وزن
  • 16 جی بی تک میموری کارڈ انسٹال کرنے کی سہولت
  • ایف ایم ریڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ
  • ایم پی تھری پلیئر
  • کیمرا شامل نہیں ہے
  • آڈیو ریکارڈ کرنے کا آپشن
  • لاؤڈ اسپیکر شامل
  • 366 منٹ تک کا ٹاک ٹائم
  • ٹارچ موجود ہے
  • گیمز وغیرہ شامل ہیں
  • ایک ہزار نمبرز فون بک میں محفوظ کرنے کی جگہ
  • ایک ہزار ایس ایم ایس محفوظ کرنے کی جگہ
سرچ انجن کی تلاش کے لیئے :-
  • کیو موبائل
  • کیو موبائل ای 125
  • کیو ای 125
  • Q Mobile E125
  • E125
  • Q E125
  • ای 125
  • کیو موبائل کی قیمت پاکستان میں
  • Q Mobile Price in pakistan
  • کیو موبائل ای 125 کی قیمت

Wednesday, April 18, 2012

سام سانگ ای 1160

سام سانگ ای 1160 ایک سادہ ، مفید اور کم قیمت میں ملنے والا موبائل فون ہے۔اس میں ایف ایم ریڈیو ، لاؤڈ اسپیکر اور میوزک پلیئر کے شامل ہے۔7 مختلف زبانیں شامل کی گئی ہیں۔ٹارچ کی سہولت بھی موجود ہے۔14 گھنٹے 50 منٹ تک کا ٹاک ٹائم۔گیمز وغیرہ موجود ہیں۔فون بک میں ایک ہزار نمبر محفوظ کرنے کی سہولت۔موبائل کا وزن 79 گرام ہے۔1.52 انچ اسکرین ہے۔یہ موبائل ستمبر 2009 میں ریلیز کیا گیا۔

قیمت :- 2900 پاکستانی روپے

خصوصیات :-
  • 79 گرام وزن
  • 1.52 انچ اسکرین
  • 7 مختلف زبانیں
  • ٹارچ کی سہولت
  • ایف ایم ریڈیو
  • لاؤڈ اسپیکر موجود
  • میوزک پلیئر
  • ایک ہزار نمبرز فون بک میں محفوظ کرنے کی جگہ
  • ایس ایم ایس کرنے کی سہولت
  • 14 گھنٹے 50 منٹ تک کا ٹاک ٹائم
سرچ انجن کی تلاش کے لیئے :-
  • سام سانگ ای 1160
  • سام سنگ
  • ای 1160
  • سام سونگ
  • سام سنگ
  • سیم سنگ
  • موبائل کی قیمت
  • samsung E1160
  • E1160
  • samsung e1160 mobile
  • price in pakistan
  • price

Sunday, April 15, 2012

وائس وی 390

وائس وی 390 ایک سادہ اور آسان خوبیوں کے ساتھ موبائل فون ہے۔88 گرام وزن ہے۔فیس بک ، اوپرا کے آپشن کے ساتھ ہے۔موبائل میں کیمرا ویڈیو کے ساتھ موجود ہے۔ایف ایم ریڈیو کی سہولت ہے۔جاوا ایپلیکشن ، بلوٹوتھ ، گیمز ، ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس ، ای میل وغیرہ کی سہولت موجود ہے۔فون بک میں 500 نمبر محفوظ کرنے کی جگہ ہے۔4 گھنٹے تک کا ٹاک ٹائم ہے۔

قیمت :- 4800 پاکستانی روپے

خصوصیات :-

  • 88 گرام وزن
  • کیمرا ویڈیو کے ساتھ
  • ایف ایم ریڈیو موجود
  • بلوٹوتھ ، جاوا اپلیکشن ، گیمز وغیرہ موجود
  • ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس اور ای میل وغیرہ کی سہولت
  • 4 گھنٹے تک ٹاک ٹائم
  • ویپ 2.0 براؤزر موجود
  • لاؤڈاسپیکر موجود
  • فون بک میں 500 نمبرز محفوظ کرنے کی طاقت
  • ایم پی تھری رنگ ٹونز
  • فیس بک اور اوپرا وغیرہ پہلے سے انسٹال
سرچ انجن کی تلاش کے لیئے :-
  • وائس وی
  • وائس وی 390
  • وائس وی 390 موبائل
  • وی 390 موبائل پاکستان میں
  • پاکستانی قیمت
  • voice V390
  • Voice V390 Mobile
  • Voice V390 Mobile Price in Pakistan
  • price in pakistan

Saturday, April 14, 2012

نوکیا C3-01 گولڈ ایڈیشن

نوکیا C3-01 گولڈ ایڈیشن موبائل ہے۔اس کا وزن 100 گرام ہے۔موبائل کی اسکرین 2.4 انچ ہے۔وائی فائی موبائل ہے۔اس کا کیمرا 2592x1944 پکزل ہے اور ویڈیو کے ساتھ ہے۔اس موبائل پر 18 کیرٹ سونا چڑھایا گیا ہے۔اس موبائل کو بلکل اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ دیکھنے میں بلکل سونے کا لگتا ہے۔نوکیا کے اس موبائل میں 32 جی بی تک میموری کارڈ انسٹال کرنے کی سہولت موجود ہے۔موبائل میں ایف ایم ریڈیو بھی موجود ہے۔1 GHz سی پی یو ہے۔جاوا ایپلیکشن موجود ہے۔گیمز موجود ہے اس کے ساتھ آپ گیمز ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔بلوٹوتھ موجود ہے۔یو ایس بی کی سہولت کے ساتھ ہے۔5 گھنٹے 30 منٹ تک ٹاک ٹائم ہے۔یہ موبائل اگست 2011 میں ریلیز کیا گیا۔

قیمت :- 25350 پاکستانی روپے

خصوصیات :-
  • 100 گرام وزن
  • 2.4 انچ اسکرین
  • کیمرا 2592x1944 پکزل ویڈیو کے ساتھ
  • ٹچ اور ٹائپ اسکرین
  • ایف ایم ریڈیو موجود
  • جی پی آر ایس موجود
  • بلوٹوتھ موجود 
  • گیمز موجود ساتھ میں ڈاؤنلوڈ کی سہولت
  • جاوا ایپلیکشن موجود
  • 32 جی بی میموری کارڈ انسٹال کرنے کی سہولت
  • 5 گھنٹے 30 منٹ تک کا ٹاک ٹائم
  • ایم پی تھری ، ایم پی فور پلیئرز موجود
  • 18 کیرٹ سونا چڑھایا گیا ہے
  • ایچ ٹی ایم ایل ، ویپ ، ایکس ایچ ٹی ایم ایل ، ایڈوب فلیش لائٹ براؤزر
  • یو ایس بی کی سہولت
  • وائی فائی کی سہولت موجود
  • ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس ، ای میل اور آئی ایم کی سہولت
  • 1 GHz سی پی یو
  • 64 ایم بی ریم
  • ایم پی تھری رنگ ٹونز
  • لاؤڈ اسپکر موجود

سرچ انجن کی تلاش کے لیئے :-
  • نوکیا C3-01
  • نوکیا
  • موبائل
  • ٹچ اسکرین
  • ٹائپ
  • nokia
  • nokia C3-01
  • nokia C3-01 price in pakistan
  • قیمت پاکستان میں
  • price
  • pakistan
  • قیمت
  • پاکستان

Friday, April 13, 2012

چند ضروری معلومات

موبائل فون میں ایسی بے شمار چیزیں اور سہولیات میسر ہوتی ہیں جن سے ایک عام آدمی نابلد ہوتا ہے۔عام آدمی سے مراد وہ لوگ ہیں جو موبائل فون کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔انہی سہولیات کے بارے میں آپ کو آگاہ رکھنے کے لیئے یہ تحریر لکھی جارہی ہے ، اس تحریر میں موبائل فون کے اندر موجود ضروری ایپلیکشن ، سہولیات اور دیگر اشیا کے بارے میں بیان کیا جائے گا۔
نیچے ضروری ایپلیکشن اور سہولیات کے بارے میں مختصراً بیان کیا جارہا ہے۔
1 :- ایم ایم ایس
ایم ایم ایس سے ملٹی میڈیا میسیجنگ سروس بنتا ہے۔آپ اس سہولت کے ذریعے کوئی ویڈیو کلپ یا تصویر اٹیچ کرکے دیگر ایم ایم ایس صارفین کو بھیج سکتے ہیں بذریعہ موبائل فون۔اس سہولت کے ذریعے آپ کسی بھی ایم ایم ایس صارف کو پیغام ارسال کرسکتے ہیں۔
2 :- آئی ایم
آئی ایم سے بنتا ہے انٹر نیٹ میسیجنگ جو دو یا اس سے زیادہ افراد کے درمیان رابطہ قائم کرسکتا ہے۔یہ ایک انٹرنیٹ چیٹ ہے جو مختلف افراد کے درمیان ایک ساتھ رابطہ کرنے کا باعث ہے۔
3 :- جاوا ایپلیکشن
یہ ایک اییپلیکشن ہے جو کہ آج کے جدید دور میں آنے والے تقریباً تمام موبائل فون میں انسٹال ہوتی ہے۔اس کے ذریعے موبائل فون میں گیمز ، مختلف ایپلیکشن اور تمام ضروری ایپلیکشن اسٹال کی جاسکتی ہیں۔یہ ایپلیکشن تقریباً ہر موبائل میں موجود ہوتی ہے۔
4 :- اینڈرائیڈ
اینڈرائیڈ موبائل فون کے لیئے ایک آپریٹنگ سسٹم ہے جو کہ گوگل کی جانب سے لانچ کیا گیا۔یہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کمپیوٹر میں استعمال ہوتا ہے۔آج کے ہر نئے اسمارٹ فون اور دیگر فون میں اینڈرائیڈ کا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیا جانے لگا ہے۔
5 :- یو ایس بی
یو ایس بی کا مطلب ہے ” یونیورسل سیریل بس “ یعنی یہ ایک بس ہے جو ڈیٹا کو محفوظ بناتی ہے۔یہ سہولت موبائل میں ہونے سے مراد یہ ہے کہ موبائل میں یو ایس بی پورٹ کی جگہ ہے جس کے ذریعے آپ ڈیٹا کو منتقل کرسکتے ہیں۔اس سہولت میں یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر موبائل جس میں یہ سہولت موجود ہو اس کے اندر یو ایس بی کو لگایا جا سکے ، اس سے مراد یہ بھی ہے کہ موبائل کی کیبل کے ذریعے بھی آپ ڈیٹا منتقل کرسکتے ہیں۔
6 :- کورٹی QWERTY کی پیڈ یا کی بورڈ
کورٹی کی بورڈ یا کی پیڈ سے مراد ہے کہ موبائل فون میں کمپیوٹر کی بورڈ جیسا کی پیڈ موجود ہے۔اس کی پیڈ کو کورٹی کی پیڈ یا کی بورڈ کہا جاتا ہے۔
7 :- جی پی آر ایس
جی پی آر ایس کا مطلب ہے ” جنرل پیکٹ ریڈیو سروس “ ۔ یہ سہولت کسی بھی تار کے بغیر انٹرنیٹ ، ایم ایم ایس ، ویپ ، ٹیکسٹ میسیجنگ اور دیگر سہولیات کو فراہم کرتی ہے۔یہ سہولت عام طور پر 2جی 3جی موبائل فون میں ہوتی ہے۔

اس تحریر میں چند سہولیات کے بارے میں بیان کیا گیا ہے ، امید ہے آپ کو یہ کاوش پسند آئے گی۔اپنی قیمتی رائے ضرور دیں۔

Thursday, April 12, 2012

نوکیا 600 موبائل

نوکیا 600 بہترین اسکرین کے ساتھ ٹچ اسکرین موبائل ہے۔اس موبائل کا کیمرا بھی 5 ایم پی ہے جو کہ بہترین ہے۔اسکرین بھی نہایت شاندار ہے اور اسکرین کا سائز 3.2 انچ ہے۔نوکیا 600 موبائل میں تمام بہترین سہولیات موجود ہیں۔اس موبائل کا کیمرا ایچ ڈی ویڈیو بنانے کے قابل ہے جو کہ نہایت اعلیٰ کوالٹی کے ساتھ ہے۔اس کا وزن 100 گرام ہے۔ایف ایم ریڈیو موجود ہے۔32 جی بی تک میموری کارڈ انسٹال کرنے کی سہولت اور 2 جی بی میموری کارڈ پہلے سے موجود۔وائی فائی اور بلوٹوتھ موجود ہے۔جاوا ایپلیکشن موجود ہے۔15 گھنٹے تک کا ٹاک ٹائم۔ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس ، ای میل اور آئی ایم کی سہولت موجود ہے۔ایم پی تھری اور ایم پی فور پلیئر موجود ہے۔تصاویر میں ترمیم کرنے کے لیئے فوٹو ایڈیٹر موجود ہے۔اگست 2011 میں ریلیز کیا گیا۔

قیمت :- 20300 پاکستانی روپے

خصوصیات :-

  • 3.2 انچ سائز کی بڑی اسکرین
  • 2592x1944 پکزل کیمرا
  • وائی فائی ، بلوٹوتھ وغیرہ موجود
  • ہائی کوالٹی کیمرا
  • 32 جی بی میموری کارڈ انسٹال کرنے کی سہولت
  • 2 جی بی میموری کارڈ پہلے سے موجود
  • ایف ایم ریڈیو موجود
  • 1 GHz سی پی یو
  • ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس ، ای میل ، آئی ایم وغیرہ کی سہولت
  • ایم پی تھری ، ایم پی فور پلیئر موجود ہے
  • فو ٹو ایڈیٹر موجود
  • 15 گھنٹے تک کا ٹاک ٹائم
  • جاوا ایپلیکشن ، گیمز وغیرہ موجود
  • ایچ ٹی ایم ایل ، ایکس ایچ ٹی ایم ایل ، ویپ 2.0 اور ایڈوب فلش لائٹ براؤزر
  • جی پی آر ایس موجود
  • لاؤڈ اسپیکر موجود
  • ایم پی تھری رنگ ٹونز
  • یو ایس بی پورٹ کی سہولت
  • 60 گھنٹے تک کا میوزک ٹائم
  • ٹچ اسکرین موبائل
نوٹ :-
یہ موبائل نوکیا کی جانب سے منسوخ کردیا گیا ہے ، لیکن یہ ابھی بھی مختلف ممالک کی مارکیٹ میں موجود ہے۔

سرچ انجن کی تلاش کے لیئے :-
  • نوکیا 600
  • نوکیا 600 موبائل
  • نوکیا
  • نوکیا موبائل 600 قیمت
  • پاکستانی روپے
  • nokia 600
  • nokia 600 mobile
  • nokia mobile 600 price in pakistan
  • nokia
  • price in pakistan